اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 25 زخمی

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 60 فیصد سے زائد جھلس گئے ہیں، بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

25 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی لایا گیا، جن میں سے 6 بچے دم توڑ گئے۔

لوگ غیر قانونی ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بتایا یہ جارہا ہے کہ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر بھرتے ہوئے دھماکہ ہوا اور اس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد لوگ دکان کے مالک کو بچانے کے لیے دکان میں دوڑ پڑے اور دوسرے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں ۔

latest urdu news