مری ، انگوری کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث بڑا علاقہ جل کر راکھ بن گیا جبکہ چکہ بیگوال کے دو جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
حکام کے مطابق آگ نے تقریباً 2 کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جنگلات کا عملہ اور مقامی آبادی آگ پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب میں وادی سون کے جنگلات میں بھی خوفناک آگ لگی تھی، اس سے قبل اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔
یاد رہے کہ حال ہی کھاریاں پبی فاریسٹ پارک میں بھی نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر آگ بھڑ اٹھی تھی، صوبہ پنجاب سمیت پاکستان میں گرمی کا موسم آتے ہی آتشزدگی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔