اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ واپس لینے کی کوشش جاری، خواجہ آصف

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ واپس لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی تھی، علی گوہر کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی اگر کشیدگی کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنا منہ بند رکھیں کیونکہ انکے مطابق وہ کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں، سانحہ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دیکر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجیب الرحمان اور سانحہ مشرقی پاکستان کی جو تاریخ ہے اس پر میرا الگ موقف ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف نے بنی گالہ سڑک بناکر دی لیکن بانی پی ٹی آئی مکر گئے۔

خواجہ آصف کا مزید یہ کہنا تھا کہ سیاست یا کھیل میں جس نے بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا، جنرل باجوہ باپ، جنرل فیض انکا چچا ہوتا تھا، اب سارا ملبہ انہی پر ڈال رہے ہیں۔

latest urdu news