کراچی، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کے خاتمے کی امید برقرار ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سرکاری ذرائع نے نجی چینل کو وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی کمیٹی نے 31 مئی کو اپنے اجلاس میں پاکستان کا نام سیفٹی لسٹ میں شامل نہیں کیا تھا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی لسٹ میں پاکستان اور پی آئی اے کا نام شامل نہ ہونا اچھی بات ہے، سیکیورٹی لسٹ میں شامل ممالک کی ایئرلائنز کو یورپ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (AISA) آیاسا کو پابندی اٹھانے کا اختیار حاصل ہے، اگر AISA پاکستان تھرڈ کنٹری آپریٹر اتھارائیزیشن کو بحال کرتا ہے تو پاکستانی ایئر لائنز یورپ کے لیے پروازیں چلانے کے قابل ہو جائیں گی۔
آیاسا پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی اٹھانے کے لیے رواں ہفتے میٹنگ کرے گی۔
ذرائع کیجانب سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ AISA پابندی ہٹانے سے پہلے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے چند مزید اقدامات کرنے کو کہے گی۔