اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی فورسز کا رات گئے پناہ گزین کیمپوں پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج  نے رات گئے غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے مختلف کیمپوں پر حملہ کرکے مزید 22 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلیوں نے نصف شب غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس اور رفح میں گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مشرق میں ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی حملے کیے جسکے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے نصیرت اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر بھی نصف شب کو حملہ کیا جس میں 10 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

latest urdu news