اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہوگی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتے کی چھٹی سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہورہی ہے، اخراجات جوں کے توں ہیں، البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں لی جائیگی اور عید کے بعد باقاعدہ طور پر ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

latest urdu news