اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کرکٹر اعظم خان نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں؟

کرکٹر اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور تھے، انہوں نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

گزشتہ چند دنوں سے کرکٹر کے فٹنس کے مسائل پر شائقین کیجانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ خاص طور پر انگلینڈ کیخلاف خراب کارکردگی پر صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

کرکٹر اعظم خان نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں؟

قومی ٹیم کی شکست پر پاکستانی شائقین ناراض تھے اور ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے نظر آرہے تھے، صارفین کی بڑی تعداد اعظم خان کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آئی جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت خراب وکٹ کیپنگ کی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اعظم خان نے تنقید کی وجہ سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹائی ہیں یا کوئی اور وجہ ہے۔ انسٹا گرام پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی، 2 میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوگئے اور 2 میچوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کی کر لی تھی۔

latest urdu news