اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

توہین عدالت کیس:مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

کراچی، ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف تبصروں پر توہین عدالت پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی ہائی کورٹ رجسٹری میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے 16 مئی کو اعلان کردہ پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس پر عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ کے ججز سے غیر مشروط معافی چاہتا ہوں، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، میں عدلیہ اور ججوں کے اختیار اور ساکھ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ میں نے معزز عدالت سے معافی مانگی اور عدالت کے حکم کی تعمیل کی۔

فیصل واوڈا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے معزز جج کو ٹاؤٹ کہہ کر عدلیہ اور ججز کو دھمکیاں دیں، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ میں اپنی تقریر میں ججز کو دھمکیاں بھی دیں اور شہباز شریف نے بھی ججز کو کالی بھیڑ کہا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی۔

latest urdu news