اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مظفر آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کر دیا تھا جس کا اعلان آج کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی بازیابی کیلئے انکی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی، اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ بتایا تھا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سلوپوائزن کے شبے کی درخواست پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں