اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت کا پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں سابقہ مالکان کو نوٹس جاری کیے تھے لیکن یہ نہیں بتایا کہ نوٹس سابقہ مالکان کو کیوں بھیجے جاتے رہے ہیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سروس کا کوئی ریکارڈ یا شوکاز نوٹس کی رسید درج نہیں کی گئی اور سی ڈی اے کیجانب سے پی ٹی آئی سیکٹریٹ کو سیل کرنے کا کوئی بھی آرڈر پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ ہی کوئی کاپی بھیجی گئی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور اس کی کارروائیوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

latest urdu news