اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بلوچستان حکومت کی جانب سے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہ جاری کرنے کا اعلان، دھرنا ختم

کوئٹہ، بلوچستان حکومت کی جانب سے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کا 90 روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف قائم احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اساتذہ سے مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرے اساتذہ کلاسوں کے بجائے سڑکوں پر تھے، میں ملازمین کو جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرتی ہوں۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کے لیے سڑکوں پر نہیں آنا چاہیے، تنخواہ دار طبقے کا گھر تنخواہ پر چلتا ہے، میری خواہش ہے کہ اساتذہ کے تمام مسائل حل ہوں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی کاوشوں سے یونیورسٹی ملازمین کے واجبات ادا ہو رہے ہیں، کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں جامعات کے اساتذہ کے لیے پورے سال کی رقم مختص ہو، جامعات کے اساتذہ کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے 90 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

latest urdu news

مزید خبریں