اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ ہمیں دوبارہ جنگ سے نہیں روک سکتا، اسرائیل

تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی سے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نئی جنگ شروع نہیں کر سکتے۔

امریکی وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے امریکی روڈ میپ پر اعتماد کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو کھل کر اپنی پالیسی کی وضاحت کی۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی کنیسٹ کے ارکان سے کہا کہ اگر حماس کے ساتھ مذاکرات کا آخری مرحلہ ناکام ہوتا ہے تو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا آپشن موجود ہے۔

اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے یقین دلایا کہ اگر مذاکرات کے دوران امریکی تجاویز ہمیں پسند نہیں آتیں تو ہم غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع کر دیں گے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذاکرات کے دوران وہ حماس کے زیر حراست تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ حماس کی حکومت اور فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے پر بھی زور دیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے روڈ میپ پیش کیا تھا جو تین مراحل پر مشتمل ہے جس میں اسرائیلی فوج کا انخلا، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ اور غزہ کی پٹی کی بحالی شامل ہیں۔

latest urdu news