اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان میں احتساب ناممکن ہے اس معاملے میں دل ہار بیٹھا ہوں، عارف علوی

لاہور، سابق صدر اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں احتساب ناممکن ہے اور میں اس معاملے میں دل ہار بیٹھا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں فیصلہ درست تھا، کیس کا فیصلہ بغیر وضاحت کے کیا گیا اور سائفر ڈلیور ہونے پر وزیراعظم کو فیصلے کا اختیار ہوتا ہے سائفر کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے یا نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ پوری ایلیٹ کلاس کسی بھی احتساب یا تحقیقات کے خلاف ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہوگا، میں دل ہار بیٹھاہوں، پاکستان میں احتساب ممکن نہیں۔

عارف علوی نے مزید یہ کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے،غیر ملکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہیں گے لیکن مقامی تاجر چلے جائیں گے تو غیر ملکی سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں اتنی بڑی اپوزیشن کی موجودگی میں اتحادی حکومت پر حزب اختلاف پارٹیوں کیجانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news