اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نیب کا غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا انکشاف

اسلام آباد، قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا انکشاف کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے چیف سیکرٹری اسلام آباد کو خط ارسال کر کے محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کے خط میں متعلقہ حکام کو 12 جون صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لیں۔

نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کے حوالے سے سیکشن سی 33 کے تحت متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے دودھ کی مصنوعات کے معیار کے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ گرمی کی شدت کے باعث پنجاب میں دودھ کی ڈیمانڈ زیادہ ہے لیکن دودھ کی پروڈکشن کم ہے، اس حوالے سے شہریوں کیجانب سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ مارکیٹس میں کیمیکل ملا دودھ فروخت ہورہا ہے۔

latest urdu news