اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی، ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق نادرا حکام سے تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی چینل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا سے پاکستانی شناختی کارڈز کے اجراء کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے افغان شہریوں کو جاری کیے گئے 6 پاکستانی شناختی کارڈز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے خط میں ان سے تفصیلی معلومات اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

مبینہ طور پرایف آئی اے کے مطابق 6شناختی کارڈز غیر ملکیوں کو جاری کیے گئے ہیں، شناختی کارڈز پراسیس کرنے والے اہلکاروں کے نام، سسٹم لاگ ان کی سرکاری تفصیلات سمیت فارم کے تصدیق کرنیوالوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق جو تفصیلات مانگی جا رہی ہیں ان میں محب اللہ کے نام سے زرداد نامی افغان شہری کو جاری کیا گیا شناختی کارڈ بھی شامل ہے جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، اس معاملے میں چار دیگر شناختی دستاویزات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، جن میں محب اللہ کی مبینہ والدہ امیراں بی بی کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

ایک افغان شہری کو مبینہ طور پر امیراں بی بی کے خاندان میں اس لیے گود لیا گیا تھا کہ اس نے محب اللہ کے نام پر شناختی کارڈ جاری کیا تھا۔

ایف آئی اے نے نادرا کو ضروری دستاویزات کے ساتھ نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرز کے ڈائریکٹر آپریشنز کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔

latest urdu news

مزید خبریں