اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیو مہم کے باوجود ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری

اسلام آباد، پولیو کی روک تھام کی مہمات کے باوجود بھی ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔

حکام کیجانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ 2 نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میر پور خاص، کراچی ایسٹ، ساؤتھ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں لکی مروت اور پشاور جب کہ بلوچستان میں اوستا محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ابتدائی انفارمیشن کے مطابق اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔

یاد رہے کہ پولیو ایک وائرل بیماری ہے کہ جو زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے، اس بیماری میں اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں اور یوں انسان معذوری کا شکار ہوجاتا ہے، یہ ایک لاعلاج بیماری ہے۔

latest urdu news