اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ان کی ٹیم بھی ساتھ موجود ہے کہ جس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، مرکزی وزیر مصدق ملک اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم چین کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں چین کے شہر بیجنگ جائیں گے جہاں وہ مختلف اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے، بیجنگ میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے اور عوامی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنے دورہ چین کے آخری مرحلے میں وزیراعظم شہباز شریف چینی شہر شیان میں مقامی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور چینی ماڈل فارمز اور گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ بھی کریں گے۔

latest urdu news