اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارتی انتخابات: اندراگاندی کے قاتل کے بیٹے کو واضح برتری حاصل

بھارتی انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فرید کوٹ سیٹ پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی پالتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں۔

اس کے علاوہ راجاشریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار کی بیٹی لالو پرساد،بی جے پی کے امیدوار سے آگے ہیں، جب کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی وایناڈ اور رائے بریلی سے بڑے فرق سے آگے ہیں۔

راہول گاندھی کو ویاناڈ میں 2 لاکھ ووٹوں سے اور رائے بریلی میں 1 لاکھ سے زائد ووٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 543 ارکان پر مشتمل بھارتی لوک سبھا پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

latest urdu news