اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے والی خاتون کی شناخت برطانوی سفارت کار کے طور پر ہوئی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، حکومت کیجانب سے درج مقدمہ میں غفلت اور سگنل میں رکاوٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو کار کی ٹکر سے شدید زخمی کردیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ دستور پر ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل تباہ ہو گئی تھی۔