اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صنم جاوید نے ایسا کیا کیا؟ کہ عدالت میں انہیں معافی مانگنا پڑی

کمرہ عدالت میں صنم جاوید کے وکلا کیجانب سے ویڈیو بنائے جانے پر سرزنش کی گئی جسکے بعد صنم جاوید نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے وکلا کی شدید سرزنش کی، جس پر صنم جاوید کے وکلا نے معافی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صنم جاوید انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

صنم جاوید کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے، اس موقع پر صنم جاوید نے عدالت سے اجازت لیکر خود بھی بات کی۔

صنم جاوید نے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہوئی، جب میٹنگ ہوئی تھی اس وقت نہ ہی پی ٹی آئی کی کارکن تھی اور نہ ہی عہدیدار؟

عدالت کے اندر صنم جاوید کے وکلا نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، اس واقعے کے بعد صنم جاوید نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

latest urdu news