اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی سے بات چیت جاری، میں اس سے انکاری نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے اور وہ اس سے انکاری بھی نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ سوال پہلی بار نہیں سن رہا ہوں اور آپ پہلی بار یہ بات نہیں کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہونے کے بعد دنیا سمجھ جائے گی اور اس کے بعد کوئی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر نواز شریف ملنا چاہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری سیاست میں احترام شامل ہے، ہم نے دوسروں کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا اور ہم نے بدسلوکی کو برداشت کیا ہے۔

latest urdu news