اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسرائیلی فوج بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی لسٹ میں شامل

نیویارک، اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرمین کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ایک بیان میں جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف تشدد کے مرتکب افراد کی عالمی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیفن دوجارک، اقوام متحدہ کے اسپیکر سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو بتایا گیا ہے کہ وہ مسلح تصادم میں بچوں کے بارے میں سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جو اقوام متحدہ کو بھیجی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے علاوہ حماس اور فلسطینی اسلامی مجاہدین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے مندوب جیلاد ایرڈن کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان ممالک  کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو بچوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی فہرست بچوں اور مسلح تنازعات پر ایک رپورٹ کا حصہ ہے جو 14 جون کو سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں