پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری و معصومیت سے کامیاب بننے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے دورانِ شو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
اداکارہ نے ٹی وی انٹرویو میں نجی و پروفیشنل زندگی کے علاوہ معاشرتی موضوعات پر بھی گفتگو کی۔
میزبان نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے پر سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ جی میں نے تو اپنے والے کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔
فاطمہ نے مزید کہا کہ یہ اجازت میں نے انہیں اس لیے دی ہے کیونکہ انسان کو جس چیز سے بھی روکو تو وہ اسی طرف لپکتا ہے۔
واضح رہے کہ معصوم اداکارہ فاطمہ آفندی آج سے قبل اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کہا تھا کہ فلم میں آئٹم سانگ نہ بھی ہوں تو میں فلموں میں کام نہیں کروں گی۔