اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

فوجی امداد میں تاخیر پر امریکہ نے یوکرین سے معافی مانگ لی

روس کے خلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر ہونے پر امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے معافی مانگ لی۔

پیرس میں ملاقات کے دوران جو بائیڈن نے ولودومیر زیلنسکی کو روس کے خلاف اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا امداد میں تاخیر کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ آپ جھکے نہیں اور غیر معمولی طریقے سے لڑے، امریکا بھی یوکرین کیساتھ کھڑا رہے گا۔

جواب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کیخلاف جنگ میں آپکا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم تھا، ہمیں یقین ہے آپ مکمل طور پر ہمارے ساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے نئے فوجی امدادی پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہوں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں