اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

میں جلد ہی بدوبدی 2 ریلیز کروں گا، چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا کے مقبول گلوکار چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی بدوبدی 2 گانا ریلیز کریں گے۔

چاہت فتح علی خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کا مقبول پنجابی گانا ”اکھ لڑ ی بدوبدی“جسکے 28 ملین ویوز تھے، اسے ری میک کیا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا لیکن کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یہ گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

لیکن اب وہ کلپ جس میں گلوکار نے گانا بدو بدی 2 ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا وہ انٹرنیٹ پر نشر کیا جا رہا ہے۔

ایک کلپ میں چاہت فتح علی خان نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ’سبق‘ نامی فلم بھی تیار کر رہے ہیں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ 6 گانے ریلیز کیے جائیں گے اور گانا بدوبدی 2 جلد ہی ریلیز کیا جائے گا اور اس گانے میں ایک نئی خوبصورت ماڈل ہوگی۔

latest urdu news