اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بغیر اجازت حج کرنا گناہ ہے، سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اجازت کے بغیر حج کرنے والا گناہگار ہوگا، بغیر اجازت حج کیلئے جانا جائز نہیں ہے۔

سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ حج پرمٹ کیلئے اجازت نامے کا حصول شریعت کے مطلوبہ مفادات کیمطابق ہے کیونکہ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔

سعودی مفتی اعظم نے 1445 ہجری کے لیے تمام حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

واضح رہے کہ سرکاری ہدایات کیمطابق سب سے پہلے حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانے کا عہد کرنا شامل ہے۔

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود نے کہا تھا کہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں کرنے دیا جائے گا۔

latest urdu news