بھارتی گلوکار ویشال دادلانی نے بھارتی سیاستدان و اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
ویشال دادلانی نے لکھا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں سکیورٹی اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔
اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے کوئی دوسری ملازمت مل جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال دادلانی نے اپنی پوسٹ میں جے ہند، جے جوان، جے کسان کا نعرہ بھی لکھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ادارے نے کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے۔