اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بابوسر ناران شاہراہ بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

بابوسر ناران شاہراہ کو 6 مہینے کی بندش کے بعد دوبارہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔

بابوسر ناران شاہراہ ہر سال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، شاہراہ کو 6 مہینوں بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بابوسر ٹاپ وادی کاغان کا شمالی 150 کلومیٹر لمبا پہاڑی علاقہ ہے جو چلاس کو شاہراہ قراقرم سے ملاتا ہے، یہ وادی کاغان کا بلند ترین پوائنٹ بھی ہے۔

latest urdu news