اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت کا لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا باقاعدہ حکمانہ جاری کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے پہلے 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کے پی کو درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

latest urdu news