اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کونگو کے گاؤں میں جہادی تنظیم کا حملہ، 41 سے زائد جاں بحق

افریقی ملک کونگو کے دیہات پر جہادی تنظیم نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں 41 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کونگو فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران مختلف ایریاز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی۔

جمعے کی شب شمالی کونگومی ماسالہ اور ماہینی نامی دیہاتوں پر جہادی تنظمیوں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے۔

فوجی ترجمان کے مطابق حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کونگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کیساتھ مل کر اتحاد رکھا ہے۔

latest urdu news