اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کھاریاں امرہ کلاں کا خاندان میر پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار، میاں بیوی سمیت بیٹا جاں بحق

کھاریاں، امرہ کلاں کا خاندان میرپور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جسکے نتیجے میں میاں بیوی سمیت بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

سابق کونسلر چوہدری طفیل جٹ اپنی فیملی کیساتھ کار میں میرپور کیطرف جارہے تھے کہ کاکڑہ ٹاؤن میں کار کا ڈمپر ٹرک سے تصادم ہوگیا۔

سابق کونسلر چوہدری طفیل جٹ، انکی اہلیہ اور انکا جواں سالہ بیٹا عاقد طفیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بہو اور بیٹی شدید خمی ہوگئے کہ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا، سابق کونسلر، انکی اہلیہ اور انکا جواں سالہ بیٹا عاقد طفیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

جی ٹی روڈ کھاریاں پر حادثات معمول بن چکے ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے میں مصروف ہے، شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے اس متعلق مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکے تدارک کیلئے عملی اقدامات لیں۔

latest urdu news

مزید خبریں