اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی، وزیراعظم سمیت عسکری حکام کی شرکت

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر اور لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

کیپٹن فراز الیاس کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے چونیاں لایا گیا، نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، کمانڈر پشاور، فوجی جوان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ بھی ادا کی۔

شہباز شریف نے کیپٹن الیاس فراز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ اللہ شہادت کا رتبہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہدا زندہ ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں بم پھٹنے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں