اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آرمی چیف عام معافی کا اعلان کریں، شیخ رشید کا مطالبہ

راولپنڈی، سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ان کیسز کو فیس کرتے ہوئے مر گئے ہیں، میرا آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 اور 47 کا تنازعہ گڑھے میں لیکر جائے گا، معیشت کی تباہی بھی گڑھے میں لیکر جائے گی، پی ٹی آئی رہنما عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ میں جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بے گناہ لوگوں کو معاف کر دیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں تمام آئی ایل ایفز کو سلام پیش کرتا ہوں، دوسرے کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں، منی لانڈرنگ کے فنڈز کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد آیا، بے نظیر شہید پہلی تھیں کہ جنہوں نے ہمیں ایک ماہ جیل میں رکھا، یحییٰ خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے 1سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے۔

latest urdu news