اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی

مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو یاتریوں کو لیجانے والی بس پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر پولیس کا یہ کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو ریاسی میں اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں اپنی تیسری مدت کے لیے حلف اٹھا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بس کھائی میں جا گری جس سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی کے شیو کوٹری مندر سے کاٹرا واپس آرہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات 8 بج کر 10 منٹ پر پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے تمام مسافروں کو کھائی سے باہر نکالا، متاثرین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا۔

latest urdu news