اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج

9مئی ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔

سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب کے پیش نہ ہونے پر ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب سارا دن عدالت کے باہر رہے اور پولیس نے انہیں داخلے سے منع کیا اور وہ پولیس کی کارروائی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اے ٹی سی جج نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت نہ کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔

سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر کو عدالت جانے سے روکنے پر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں گھس گئے اور ہنگامہ آرائی کی۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ وہ اس بات کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ عمر ایوب کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ حکومت نے جارحانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لیا۔

latest urdu news