اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹرائل سے پہلے 30 لاکھ ہرجانہ، ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے ہتک عزت کے قانون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمے کی سماعت سے قبل 30 لاکھ روپے تک کا ہرجانہ ادا کیا جا سکے گا، گزٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب میں ہتک عزت کا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024 صحافتی تنظیموں کے اعتراضات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود منظور کر لیا گیا تھا۔

پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے چند روز قبل اس قانون پر دستخط کیے تھے۔

ہتک عزت ایکٹ 2024 کیا ہے؟

قائم مقام گورنر کا دستخط شدہ ہتک عزت ایکٹ پنجاب کا قانون بن گیا۔

ہتک عزت بل 2024 پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر لاگو ہوگا، جھوٹی خبریں پھیلانے پر ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جا سکے گا۔

بل میں یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا بھی احاطہ کیا گیا ہے، پرائیویسی اور عوام کے لیے نقصان دہ خبروں کے پھیلاؤ کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکے گی۔

ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں اور وہ 6 ماہ کے اندر فیصلہ کریں گے۔

ہتک عزت کے قانون کے تحت 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کا بنچ آئینی عہدوں پر فائز افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کر سکے گا۔

latest urdu news