اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات کو مستر کردیا

اسلام آباد، پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات دیکھے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کا حامی ہے، پاک افغان سرحد پر حالات کے متعلق افغان انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایران سے ٹھوس برادرانہ تعلقات ہیں۔

ایرانی صدر نے حالیہ دورے پر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کے معاملے میں بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں، لاتعداد کشمیری خواتین کے شہروں کو بھارتی فوج قتل کرچکی ہے۔

latest urdu news