اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہتک عزت بل: مریم نواز کی ہدایات پر صحافی تنظیموں کے نمائندگان پنجاب اسمبلی طلب

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق آج تمام صحافی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی طلب کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صحافتی تنظیموں کے نمائندگان سے وزیر اطلاعات کے آفس میں 12 بجے میٹنگ کریں گی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت بل کا مقصد جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی تشہیر کر روکنا ہے تاکہ کسی کی سیاسی، ذاتی یا مالی ساکھ کو نقصان نہ پہنچ سکے اور اس معاملے میں مریم نواز نے صحافی کمیونٹی کو اعتماد میں لینا ہے۔

واضح رہے کہ صحافیوں نے کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا ہے اور اس معاملے میں لاہور پریس کلب میں حالیہ میٹنگ ہوئی تھی جس میں آج پیر کے دن سے پر امن احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ تمام صحافتی تنظیموں اور کمیونٹی کمیٹی نے مجوزہ قوانین پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news