اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایرانی صدر کی موت پر پاکستان میں سوگ اور پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کے جاں بحق ہونے پر سوگ اور ایک دن کیلئے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں ایرانی صدر کیساتھ ساتھ انکے وزیر خارجہ کے انتقال پر بھی گہرا افسوس ہے اور کہا کہ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی موت پر پاکستان میں سوگ اور سبز پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایرانی صدر، وزیرخارجہ و دیگر کی وفات پر سوگواران سے تعزیت کی جبکہ صدر مملکت نے اہل اسلام کیلئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، وہ فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت تمام مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، پچھلے ماہ انکی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ایرانی صدر کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کیلئے کسی نقصان سے کم نہیں ہے۔

latest urdu news