اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گیلانی خاندان نے سیاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن قومی اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی کے کامیاب ہونے کے بعد سے تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ہے، 3 بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔

سید علی قاسم کے 2 بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبد القادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، جبکہ 1 بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔ اس طرح یوسف رضا گیلانی خود سینیٹر اور انکے بیٹے رکن قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی بن گئے۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے کے بعد چھوڑی گئی سیٹ دوبارہ حاصل کی، اس خاندان پر ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اسکا کوئی بھی کارکن اسمبلی میں موجود نہیں تھا۔

latest urdu news