اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کیخلاف پاسپورٹ کا غلط استعمال کرنے پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا اور انہوں نے اسی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا وزٹ کیا۔

سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا لیکن تاحال واپس نہیں کیا، اس پر وکیل نے کہا کہ سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم ہیں، ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر صرف سعودی عرب کا دورہ کیا، ان کا پاسپورٹ ہم عدالت میں پیش کرتے ہیں۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

latest urdu news