اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

کراچی، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک لین دین میں ڈالر 278 روپے 15 پیسے پر آگیا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام میں مثبت پیش رفت کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے کہ جس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار کی حد عبور کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 888 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے بعد 100 انڈیکس 76006 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق اضافے کی وجہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبریں بھی تھیں۔

latest urdu news