اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بشکیک سے طلبہ و طالبات اپنی مرضی سے پاکستان واپس آرہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بشکیک سے طلبہ و طالبات اپنی مرضی سے پاکستان واپس آرہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بشکیک میں پاکستانی طلباء حملوں کے بعد عدم تحفظ اور صدمے کا شکار ہیں۔ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے سنسنی خیز پھیلاؤ کی وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عصمت دری اور یہاں تک کہ قتل کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں، جس سے طالب علموں کو حکومت سے درخواست کرنے پر اکسایا گیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ طلباء کو درپیش مسائل کے پیش نظر حکومت کو بشکیک میں پھنسے پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کے انتظامات کرنے پڑے، طلباء واپس جانے یا آنے کا فیصلہ یونیورسٹیوں اور والدین سے مشاورت کے بعد کریں گے، ہمارا مقصد ان طلباء کو وطن واپس لانا ہے کہ جو واپس آنا چاہتے ہیں۔

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو تحقیقات کرنے کا تجربہ ہے لیکن اگر ضرورت پڑی اور ایران نے درخواست کی تو ضرور مدد فراہم کریں گے۔

latest urdu news