اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ملتوی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔

شریک ملزم اسد خان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کیلئے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

latest urdu news