اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

‘سنچری مار دی تو پاپا کی مرسڈیز بابر اعظم کو دے دوں گی’

انگلینڈ کی ایک مداح نے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے میں مدد کے لیے اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کی ہے۔

برطانوی نژاد پاکستانی قومی ٹیم کی مداح نبیہا خان کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ میڈیکل کی طالبہ ہونے کے باوجود ایجسٹن میں ہونیوالے انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں کامیابی کے لیے دعائیں مانگ رہی ہیں۔

نبیہا خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیل پر توجہ دینی چاہئے، ہم انہیں مکمل سپورٹ کریں گے، خاص طور پر بابر اعظم کو چاہیے کہ وہ اچھے سے کھیلیں، برائے مہربانی اس بار یہ نہ کہیے گا کہ 10 ،20 رنز کم بنائے ہیں۔

نبیہا خان نے کپتان بابر اعظم کے خصوصی اشعار بھی سنائے اور کہا کہ اگر بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں انچری اسکور کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

نبیہا خان سے پھر سوال پوچھا گیا کہ اگر بابراعظم سنچری بنا لیتے ہیں تو کیا آپ واقعی ہی انہیں اپنے والد کی مرسڈیز دیں گی کیا آپ نے اس سلسلے میں اپنے والد سے پوچھا ہے؟ اس سوال پر نبیہا خان نے جواب دیا کہ یہ تو ایک مرسیڈز ہے، پاکستان کیلئے کچھ بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

latest urdu news