اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کے الیکٹرک روز اول سے آج تک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، شرجیل میمن

کراچی، صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک روز اول سے آج تک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں کہ الیکٹرک کمپنیاں کتنا منافع کما رہی ہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک شروع سے آج تک بے لگام گھوڑا رہا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں بجلی کمپنیاں کتنا منافع کما رہی ہیں۔

بارش ہو یا گرمی، کے الیکٹرک کے ٹرگرز چلتے ہیں، میٹر ریڈنگ نہیں، تخمینے کی بنیاد پر بل بھیجے جاتے ہیں، جب عوام بل لیکر جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ بل کم نہیں ہوگا قسطوں کی صورت میں ادا کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد کے الیکٹرک نے خط لکھا کہ ہم حکومت کے مقروض ہیں اور امتحانی مراکز میں بجلی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے۔

latest urdu news