اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا

اسلام آباد، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کیس میں سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔

جج عباس شاہ نے سردار تنویر الیاس کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مارگلہ پولیس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف سینٹورس مال کے ہیڈ آفس اور اہم دستاویزات پر قبضے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈپٹی چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی شکایت پر مارگلہ پولیس اسٹیشن میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی۔

latest urdu news