اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کے بیرونی دباؤ کی وجہ سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال 28 مئی کو یوم تکبیرمنایا جاتا ہے یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورحکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ آئیں ملکر، آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں، بلکہ پاکستان میں موجود انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ دن رات محنت کر کے ناکام بنائیں گے۔

latest urdu news