اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاک بھارت ٹاکرا: راولپنڈی اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان

راولپنڈی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا دکھانے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شائقین پاک بھارت میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے اور اس کے انتظامات فی الحال مکمل کیے جا رہے ہیں۔

آئی سی سی کے ایک ترجمان کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کرکٹ شائقین راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

9 جون کو پاک بھارت میچ میں اسکریننگ کے علاوہ فینز کیلئے دیگر سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، دہلی اور ٹیکساس میں پاک بھارت میچ کے لیے فین پارکس ہوں گے جو میچ سے 90 منٹ قبل شائقین کے لیے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی پارک میں کھیلا جائے گا۔

latest urdu news