اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سربند کی حدود میں پیش آیا، جہاں اچینی نہر کے قریب تازہ خان بھٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر جانبحق ہو گیا۔ مقتول حیات آباد میں تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر محمد گل شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 10 عدد 30 بور خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

latest urdu news